Election Manifesto
تعارف
آپ کا جانا پہچانا نام اشرف جبار قریشی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر NA-247 کےامید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر PS-122 ایک بار پھر عوامی خدمت سے سرشار ہو کر نئے عزم ولولہ کے ساتھ آپکے حلقے سے جنرل الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ماضی کی خدمات حسبہ ذیل تحریر کی جارہی ہے جناب اشرف جبار قریشی صاحب گزشتہ 27 سال سے عوامی خدمت کی سیاست سے وابسطہ ہیں سن 2018 کا جنرل الیکشن میں NA-253 نیو کراچی ٹاؤن سے قومی سمبلی کا ایکشن لڑا مگر بدقسمتی سےہارنے کے باوجود 2018 سے لے کر 2023 تک رابطہ آفس قائم رکھا جہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔
1. کراچی میں تیز باریشیں ہوئیں تو جناب نے پمپ دیگر مشنری گاڑیاں خرید کر اسکولوں کے گراؤنڈوں سے میدانوں سے جمع پانی نکلوایا۔
2. ڈینگی آیا تو جناب نے اپنی سر پرستی میں اسپرے کروایا اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔
3. ملک میں جب کرونا آیا توغریبوں کو راشن بانٹنے کے سلسلے کو مزید تیز کیا اور آفس سے غریب عوام کے لئے انصاف کچن کے نام کھانے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جو کئی ماہ تک جاری رہا۔
4. آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت اور بر وقت مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولنس خرید کر حلقے میں کھڑی کر دی اورطرح طرح کی خدمت انجام دیں۔
5. آپ نے نیو کراچی ٹاؤن کی خستہ روڈوں کو بھی پکا کرایا۔
6. اشرف جبار قریش عوامی فلاح خود پر بھرپور یقین رکھتے ہیں اوراللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کرنا جناب کا نصب العین ہے۔
لہذا اپنے نمائندے کا انتخاب کرتے وقت ایماندار ، دیانت دار، قوم اور ملک سے محبت کرنے والے کا انتخاب کریں۔تمغہ اور وکٹ پر مہر لگا کر حقیقی نمائندہ کا انتخاب کریں۔
ان مندرجہ بالا کاموں کے اخراجات اشرف جبار قریشی نے اپنی ذاتی جیب سے عوام کی فلاح بہبود کے لئے کیے ہیں۔